کتاب حجیت فقہ کی خصوصیات و اہمیت / محمد عمران رضا عطاری مـدنـی بنارسی

* کتاب "حجیت فقہ" کی خصوصیات و اہمیت * *از : عمران رضا عطاری مدنی* تخصص فی الحدیث (ناگپور ) استاذ العلما مفتی انس رضا عطاری مدنی حفظہ اللہ کی ایک علمی کتاب بنام حجّیت فقہ اپنے موضوع پر لاجواب کتاب ہے ۔ مفتی صاحب قبلہ نے مذکورہ کتاب درج ذیل چیزوں پر خاص تبصرہ فرمایا ہے : ✿ فقہ کی حُجّیت کا قرآن وحدیث سے ثبوت ۔ ✿ غیر مقلدوں اور ان کی تفقہ کا تنقیدی جائزہ ✿ تقلید اجتهاد فقہ کی تاریخ فتوی کے متعلق معلومات ✿ عصر حاضر میں فقہ پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات ✿ فقہ کے مآخذ، فقہی اختلاف کی وجوہات، اختلاف میں ترجیح کے اصول ۔ مقلدین کے لیے بہترین تحفہ ہے ، فقہ پر بے سر و پا اعتراضات کرنے والوں کو مُسکت جواب دیا گیا۔ خاص طور پر طلبہ اور فارغ التحصیل حضرات اس کتاب کو مطالعہ میں رکھیں ان شاء اللہ بہت سارے علمی فوائد حاصل ہوں گے۔ مفتی صاحب کتاب کے متعلق لکھتے ہیں : الحمد للہ عزوجل ! اس پوری کتاب میں اس بات کو کثیر مستند دلائل سے ثابت کیا ہے کہ شریعت محمدیہ علیہ الصلوۃ والسلام میں فقہ کا ایک مقام و مرتبہ ہے۔ ضروری نہیں کہ مسئلہ کا جواب قرآن وحدیث میں صراحتاً موجود ...