Posts

Showing posts with the label Islamic

Creator of Prayers Times hundred and author of Tafsir Sirat al-Jinan and translator of Kanzal-e-Iman in English./پریر ٹاءم ایپلیکیشن کو بنانے والے اور تفسیر صراط الجنان کے مصنف اور انگریزی میں کنزالایمان کے مترجم۔

Image
  1- مفتی دعوت اسلامی شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری المدنی (زیدہ شرفہ) یہ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے مختصر عرصے میں قرآن پاک کی تفسیر بنام "صراط الجنان فی تفسیر القرآن" اور سیرت انبیاء پر کتاب بنام "سیرت الانبیاء" لکھ کر امت کو تحفہ دیا 2- مبلغ دعوت اسلامی حضرت علامہ مفتی عبد النبی حمیدی عطاری (زیدہ شرفہ)  یہ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے مشہور زمانہ ترجمہ "قرآن کنزالایمان" جو اردو زبان میں دستیاب تھا، اسے انگریزی زبان میں منتقل کر کے مغربی دنیا کیلئے بھی نفع بخش بنا دیا ہے، دعوت اسلامی کا اشاعتی ادارہ مکتبۃ المدینہ نے اسے شائع کیا ہے 3- دعوت اسلامی کی مجلس توقیت کے ماہر حضرت مولانا وسیم عطاری (زیدہ شرفہ) یہ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے دنیا کے تقریبا 27 لاکھ مقامات کی نمازوں کے اوقات اعلی حضرت رحمہ اللہ کی تحقیق پر ترتیب دئیے ہیں بلکہ انہی کی کوششوں کی بدولت آپ دنیا کے جس کونے میں بھی موجود ہیں وہاں کی نمازوں کے "درست نظام الاوقات" معلوم کرسکتے ہیں بس کرنا یہ ہے کہ آپ اپنے موبائل میں دعوت اسلامی کی "Prayer Timings" اپلیکیشن پلے اسٹور سے...

قاتلانِ حسین شیعہ ہیں،

از قلم:- محمد اویس رضا عطاری قاتلانِ_حسین_شیعہ_ہیں امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے ”اصل قاتل خود شیعہ “ تھے اور شیعوں نے ہی آپ کو دھوکے سے خطوط لکھ کر کوفہ میں بلایا، اور اس پر ہم بطورِ دلائل شیعہ مذھب کی معتبر کتب سے امام حسین رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کو لکھے جانے والے شیعہ کے خطوط بھی پیش کریں گے۔ اور پھر شیعہ کی ہی معتبر ترین کتب سے اھلبیت کی زبانی یہ ثبوت پیش کریں گے کہ امامِ حسین رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کے قاتل شیعہ ہیں #حوالہ_نمبر1: مشہور شیعہ مجتہد ملا باقر مجلسی لکھتا ہے : ”کثرت خطوط اہل کوفہ : یہ خط عبد اللہ بن مسمع ہمانی اور عبد اللہ بن دال کے ہاتھ بخدمت امام حسین ؑ روانہ کیا اور اسرار کیا کہ یہ خط بہت جلد خدمت امام میں پہنچا دینا پس یہ دونوں قاصد دسویں ماہ مبارک رمضان کو میں داخل مکہ ہوئے اور نامہ اہل کوفہ خدمت امام حسین ؑ میں پہنچادیا ان دونوں قاصدوں کی روانگی کے بعد دو روز پھر اہل کوفہ نے قیس بن مسہرہ ،عبد اللہ بن شداد عمارہ بن عبد اللہ ڈیڑھ سو خطو ط جو اہل کوفہ نے لکھے تھے دیکر بخدمت امام حسین ؑ روانہ کیا اور پھر دو روز کے بعد تین چار بلکہ زیادہ لوگوں نے ایک خط لکھا اور ہمد...

Allah will fight with these two people,) (دوگناہ جن کے کرنے والے سے اللہ نے اعلان جنگ فرمایا ہے،) (Islamic theses,)

دو گناہ ایسے جن کے کرنے والوں کے ساتھ اللہ تعالی نے اعلان جنگ فرمایا ہے  ( 1 ) سود لینے والےکے ساتھ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ذَرُوْا مَا بَقِیَ مِنَ الرِّبٰۤوا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(278) ترجمۂ کنز الایمان                     اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور چھوڑ دو جو باقی رہ گیا ہے سود اگر مسلمان ہو ۔ فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا فَاْذَنُوْا بِحَرْبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖۚ-وَ اِنْ تُبْتُمْ فَلَكُمْ رُءُوْسُ اَمْوَالِكُمْۚ-لَا تَظْلِمُوْنَ وَ لَا تُظْلَمُوْنَ(279)                        ترجمۂ کنز الایمان پھر اگر ایسا نہ کرو تو یقین کرلو اللہ اور اللہ کے رسول سے لڑائی کا اور اگر تم توبہ کرو تو اپنا اصل مال لے لو نہ تم کسی کو نقصان پہنچاؤ نہ تمہیں نقصان ہو۔   ( 2 ) اللہ تعالی کے ولی سے دشمنی رکھنے والے کے ساتھ بخاری شریف میں حضرت ابوھریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے تاجدار رسالت ﷺ نے فرمایا اللہ تعالی نے ارشاد فر...

آج بھی ایک شخصیت جنت میں ہے،

 ایک مرتبہ حضرتِ سیّدُنا اِدریس علیہ السَّلام کی ملاقات مَلَکُ الْمَوْت یعنی رُوح نکالنے والے فرشتے حضرتِ عزرائیل علیہ السَّلام سے ہوئی۔ آپ نے مَلَکُ الْمَوْت سے فرمایا: میں موت کا مزہ چکھنا چاہتا ہوں۔ آپ علیہ السَّلام کا یہ کہنا تھا کہ اللہ پاک نے مَلَکُ الْمَوْت کو وحی فرمائی کہ ان کی رُوح نکال لی جائے۔  مَلَکُ الْمَوْت نے آپ کی روح نکالی اور پھر واپس ڈال دی۔ اس کے بعد آپ علیہ السَّلام نے مَلَکُ الْمَوْت سے فرمایا: میں جہنّم اور جنّت دیکھنا چاہتا ہوں۔ اللہ پاک نے اس کی بھی اجازت عطا فرما دی۔ مَلَکُ الْمَوْت نے پہلے جہنّم دکھائی جس کی ہولناکیوں کی تاب نہ لاکر آپ علیہ السَّلام بے ہوش ہوگئے۔  جب طبیعت میں بہتری آئی تو مَلَکُ الْمَوْت آپ کو جنّت کی سَیر کے لئے لے گئے۔ چنانچہ آپ علیہ السَّلام جنّت میں داخل ہوئے اور وہاں کی نعمتوں سے لطف اندوز ہونے لگے۔ کچھ دیر بعد مَلَکُ الْمَوْت نے واپس چلنےکے لئے عرض کی تو آپ علیہ السَّلام نے فرمایا: میں یہاں سے نہیں جاؤں گا۔ مَلَکُ الْمَوْت نے وجہ پوچھی تو فرمایا: اللہ پاک کا اِرشاد ہے: ”ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ...

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا افضل ہیں یا حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ؟‏

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا افضل ہیں یا حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ؟‏ ایک بڑے بزرگ سے سوال کیا گیا کہ بتائیں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا افضل ہیں یا حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا؟‏‎ کہنے لگے: بیٹا اگر بیٹی کی حیثیت سے پوچھتے ہو تو..‏‎ حضرت عائشہ  ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیٹی ہے اور حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا محمدﷺ کی بیٹی، اور بیشک نبیﷺ کی بیٹی ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیٹی سے افضل ہوگی۔ لیکن اگر تم بیوی کی حیثیت سے پوچھتے ہو تو فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیوی ہے اور عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نبی ﷺ کی بیوی اور بیشک نبیﷺ کی بیوی علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیوی سے افضل ہو گی ۔۔۔ خلاصہ یہ کہ حضرت عائشہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا اپنا مقام اور حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا اپنا مقام ہے۔ اسی طرح ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اپنا اور علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اپنا۔ ہمیں بس ان کی اتباع کا حکم ہے، باقی بحث اور مباحثے میں پڑنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ صحابہ نبی ﷺ کے دَر والے ہیں، اہلبیت نبی ﷺ کے گھر والے ہیں، جس...

اصلاح معاشرہ اور کامیابی کی بہترین تدبیریں، ہندوستان کا مسلمان ظالموں سے کیسے نجات حاصل کرے، hindustan ka musalman zalimo se njat kese hasil kre,

Image
انڈیا میں مسلمانوں پہ جو ظلم و تشدد اور مسلمانوں کو بے جا قید میں ڈالنا کم تھا کہ اب بیرون ملک والے بھی ہندوستان سے مسلمانوں کو ختم کرنے کی بات کرنے لگے ہیں. اللہ تعالی اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ہمارے غیب سے مدد فرمائے اور مسلمانوں کو غلبہ عطا فرمائے. لیکن اللہ کی رحمت سے ناامید نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اللہ تعالی نے مسلمانوں سے مدد کا وعدہ فرمایا ہے ایسے موقع کو دیکھتے ہوئے اعلی حضرت رحمۃاللہ علیہ نے چند تدبیریں عطا کی ہیں اس پر عمل. کرنے سے مسلمان ہندوستان میں مضبوط ہو سکتے ہیں.   1️⃣   ان باتوں کے علاوہ جس میں حکومت کا ہاتھ ہو اپنے تمام معاملات خود سنبھال لیں جیسے  جو پیسے وکالت میں خرچ ہوتے ہیں چاہیے کہ مسلمانوں میں سے وکیل ہوں. تاکہ پیسے بچے اور گھر کے گھر محفوظ بھی رہیں. 2️⃣  اپنی قوم سے خرید و فروخت کریں اگرچہ کچھ مہنگا بیچتا ہوتاکہ اپنا پیسہ اپنے ہی گھر میں جائے.  3️⃣  مالدار مسلمان مل کر اپنا بینک کھولیں اور جائز طریقے سے نفع حاصل کر کے مسلمانوں کو مالی طور پر مضبوط کریں  4️⃣ ا  ور سب سے اہم مسلمان اپنے دین ...

عقا ئد متعلقہ ذات و صفاتِ الٰہی جَلّ جلا لہٗ

  عقا ئد متعلقہ ذات و صفاتِ الٰہی جَلّ جلا لہٗ  عقیدہ (۱): اﷲ (عزوجل) ایک ہے، کوئی اس کا شریک نہیں ، نہ ذات میں ، نہ صفات میں ، نہ افعال میں نہ احکام میں ، نہ اسماء میں ، واجب الوجود ہے، یعنی اس کا وجود ضروری ہے اور عَدَم مُحَال، قدیم ہے  یعنی ہمیشہ سے ہے، اَزَلی کے بھی یہی معنی ہیں ، باقی ہے یعنی ہمیشہ رہے گا اور اِسی کو اَبَدی بھی کہتے ہیں ۔ وہی اس کا مستحق ہے کہ اُس کی عبادت و پرستش کی جائے۔ عقیدہ (۲): وہ بے پرواہ ہے، کسی کا محتاج نہیں اور تمام جہان اُس کا محتاج۔ عقیدہ (۳): اس کی ذات کا اِدراک عقلاً مُحَال کہ جو چیز سمجھ میں آتی ہے عقل اُس کو محیط ہوتی ہے اور اُس کو کوئی اِحاطہ نہیں کر سکتا ، البتہ اُس کے افعال کے ذریعہ سے اِجمالاً اُس کی صفات، پھر اُن صفات کے ذریعہ سے معرفتِ ذات حاصل ہوتی ہے۔ عقیدہ (۴): اُس کی صفتیں نہ عین ہیں نہ غیر، یعنی صفات اُسی ذات ہی کا نام ہو ایسا نہیں اور نہ اُس سے کسی طرح کسی نحوِ وجود میں جدا ہوسکیں کہ نفسِ ذات کی مقتضٰی ہیں اور عینِ ذات کو لازم۔  عقیدہ (۵): جس طرح اُس کی ذات قدیم اَزلی اَبدی ہ...

قربانی کے متعلق احادیث۔

  حدیث ۱: ابو داود، ترمذی و ابن ماجہ ام المومنین عائشہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا سے راوی کہ حضور اقدس صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا کہ’’ یوم النحر (دسویں ذی الحجہ) میں ابن آدم کا کوئی عمل خدا کے نزدیک خون بہانے (قربانی کرنے) سے زیادہ پیارا نہیں اور وہ جانور قیامت کے دن اپنے سینگ اور بال اور کھروں کے ساتھ آئے گا اور قربانی کا خون زمین پر گرنے سے قبل خدا کے نزدیک مقام قبول میں پہنچ جاتا ہے لہٰذا اس کو خوش دلی سے کرو۔     حدیث ۲: طبرانی حضرت امام حسن بن علی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہما سے راوی کہ حضور( صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) نےفرمایا:’’ جس نے خوشیِ دل سے طالب ثواب ہو کر قربانی کی وہ آتش جہنم سے حجاب (روک) ہو جائے گی۔     حدیث ۳: طبرانی ابن عباس رضی اللّٰہ تعالٰی عنہما سے راوی کہ حضور( صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم )نے ارشاد فرمایا:’’ جو روپیہ عید کے دن قربانی میں خرچ کیا گیا اس سے زیادہ کوئی روپیہ پیارا نہیں ۔    حدیث ۴: ابن ماجہ ابوہریرہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے راوی کہ حضور اقدس صلَّی اللّ...