Posts

Showing posts from July, 2024

اسلاف کرام کو بُرا کہنے والے

Image
*اسلاف کرام کو بُرا کہنے والے*  حضرت عبد اللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ نے لوگوں کے مجمع ارشاد فرمایا کہ : دَعُوا حَدِيثَ عَمْرِو بْنِ ثَابِتٍ فَإِنَّهُ كَانَ يَسُبُّ السَّلَفَ   .  عمرو بن ثابت کی حدیث کو چھوڑ دو ! کیوں کہ وہ سلفِ کرام (گزرے ہوئے بزرگانِ دین) کو گالی دیتا (برا کہتا) تھا ۔  (صحیح مسلم، ج:1، ص:528، المطبوع مع الشرح للنووی ، دار المنھاج)  *معزز قارئین !* آج کل شوشل میڈیا پر بیسیوں گند پھیلانے والے افراد موجود ہیں جو مولانا مفتی ڈاکٹر بنکر ، بلکہ اب تو یونیورسٹی اور کالج کے لوندے دین سکھانے کے نام پر فتنوں کا بزار گرم کرکے لوگوں کے عقائد پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں ، کبھی غوث اعظم پر طعن ، کبھی خواجہ غریب نواز پر انگش نمائی، کبھی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہنا ، کبھی کرامات اولیا پر عقلی گھوڑے دوڑاتے نظر آتے ہیں ، ہمیں ایسے لوگوں سے اجتناب کرنا چاہیے ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارا ایمان اُچک لیا جائے اور ہمیں کان و کان خبر تک نہ ہو۔  حضرت محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا :  یہ علم دین ہے تم یہ دیکھو کہ اپنا دین کس سے...

والدین کی وفات کے بعد کے 12 حقوق

Image
والدین کی حقوق دین اسلام میں والدین کی اہمیت ،ان کے حقوق کا بالکل واضح اور صاف انداز میں بیان موجود ہے بلکہ اللہ پاک نے اپنی وحدانیت کے ساتھ والدین سے اچھا سلوک کرنے کا حکم ارشاد فرمایا ہے ، اسلام نے والدین کے حقوق کی پاسداری نہ کرنے کی مذمت بھی بیان کی ہے تاکہ ہر شخص اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنے والدین کی خدمت کرے، ان سے بلند آواز میں بات نہ کرے، ان کی ہر جائز خواہشات اور حکم کو پورا کرنے کی کوشش کرے، جس کام سے منع کریں اس سے باز آجائے، پڑھاپے میں خصوصیت کے ساتھ ان کی خدمت کرنے کا حکم دیا ہے ، اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :  وَ قَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّاۤ اِیَّاهُ وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًاؕ-اِمَّا یَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ اَحَدُهُمَاۤ اَوْ كِلٰهُمَا فَلَا تَقُلْ لَّهُمَاۤ اُفٍّ وَّ لَا تَنْهَرْهُمَا وَ قُلْ لَّهُمَا قَوْلًا كَرِیْمًا.   ترجمۂ کنز الایمان : اور تمہارے رب نے حکم فرمایا کہ اس کے سوا کسی کو نہ پوجو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو اگر تیرے سامنے ان میں ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان سے ہُوں نہ کہنا اور انہیں نہ جھڑکنا اور...