Posts

Showing posts from September, 2024

حضور ﷺ کے امی ہونے کا معنی

Image
امی و دقیقہ دانِ عالم بے سایہ و سائبان عالم عام کسی بندے کو جب ”اُمی“ کہا جاتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اسے پڑھنا لکھنا نہیں آتا۔ لیکن ہمارے نبی ایسے ”اُمی“ ہیں جو معلِم ِکائنات ہیں۔ جس جس کو پڑھنا لکھنا یا علم کا ایک قطرہ بھی ملاتو حضور کے قدموں کا صدقہ ملا۔  شیخ عبد العزیز دباغ رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے فرمان کا خلاصہ ہے کہ: حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےرسم الخط اور لکھنے کے طور طریقے کسی انسان سے نہیں سیکھے بلکہ رب رحمن نے آپ کو سکھایا ہے۔اور نہ صرف لکھنا پڑھنا بلکہ وہ علوم عطا فرمائے جس کا کوئی انسان اندازہ بھی نہیں کر سکتا...۔( اَلرَّحْمٰنُۙ عَلَّمَ الْقُرْاٰنَؕ۔۔۔۔ رحمٰن نے اپنے محبوب کو قرآن سکھایا ۔)  اور حضور کی امت میں ہونے والے بعض اولیاء کو اللہ نے یہ شان عطا فرمائی ہے کہ وہ حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر آج تک جتنی امتیں گزری ان سب امتوں کی زبانیں اور ان زبانوں کو لکھنے کا طرز بخوبی جانتے ہیں ۔ اور اولیاء کو یہ سب کچھ حضور کے نورکی برکت سے ملا ہے ۔  توجن کو نورِ نبی کا صدقہ ملے وہ تو تمام جہان کی زبانوں کا عالم بن جائے تو کیا اس نبی ...

تذکرۃ المصنفین ایک عظیم شاہکار مؤلف عمران رضا عطاری مدنی بنارس

Image
تذکرۃ المصنفین ایک عظیم شاہکار  مؤلف : عمران رضا عطاری مدنی (بنارس) ✍🏻 مولانا فرحان المصطفٰے نظامی مدنی شعبہ اختصاص فی الحدیث جامعۃ المدینہ ناگپور  علم دوست افراد کی پہلی پسند ثابت ہونے والا عظیم شاہکار "تذکرۃ المصنفین" مطالعہ کی میزپر ہے ،جو اپنی گونا گوں خصوصیات کے ساتھ منفرد شناخت کا حامل ہے گویا درس و تدریس اور مطالعہ کے شائقین کے لیے نوید صبح لے کر نمودار ہوا ہے، چوں کہ قاری کے لیے کسی کتاب یا صاحب کتاب سے متعارف ہونا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کتاب کے مضمون سے واقفیت ضروری ہے،بایں طور کہ قاری جس کتاب کو پڑھنے کا ارادہ رکھتا ہے اگر اس کتاب کے موضوعات اور مصنف کے حالات سے واقف ہو کر استفادہ کرےگا تو دلچسپی برقرا رہے گی اور اجنبیت کا شائبہ بھی نہیں ہوگا، مزید یہ کہ صاحبِ کتاب کے بارے میں جاننے سے ہمیں ان کا عقیدہ ،مسلک، طرز تعلیم و تعلم ،طریقۂ عبادت و ریاضت کا پتا چلے گا جس سے ہمارے دل میں ان کے لیے محبت پیدا ہوگی اور اور کتاب و صاحب کتاب کی برکتیں زندگی کا حصہ بنیں گی ۔ عرصہ دراز سے صاحبان درس و تدریس اس سوال کا جواب تلاش رہے تھے اور بڑی شدت سے اس امرکی...